وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین پر پاکستان مخالف دہشت گردوں کو روکنے میں ناکام رہتا ہے تو افغانستان کی بھارت کے ساتھ تجارتی راہداری بند کر سکتے ہیں اگر افغانستان ہمارے ساتھ دشمن جیسا سلوک کرتا ہے تو ہم انہیں تجارتی راہداری کیوں فراہم کریں۔
وائس آف امریکہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پیغام دینے کی ضرورت ہے کہ سرحد پار دہشت گردی بہت بڑھ چکی پاکستان کابل میں حکمرانوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہے ہم اسے اس طرح جاری نہیں رکھ سکتے۔
فروری 2023 میں کابل کے دوروں میں افغان وزراء کو کہا تھا کے ٹی ٹی پی کے ماضی کے احسانات کی وجہ سے کابل کے ہاتھ نہ باندھے اگر ٹی ٹی پی نے آپ پر احسان کیا اور اپ ان کے شکر گزار ہیں تو آپ کو ٹی ٹی پی پر قابو بھی رکھنا چاہئیے۔
ٹی ٹی پی کو ہمارے ساتھ جنگ نہ شروع کرنے دیں اور آپ ان کے اتحادی نہ بن جائیں امید ہے افغانستان ٹی ٹی پی کو قابو رکھنے کا واحد مطالبہ پورا کرے گا پاکستان افغانستان کے ساتھ مسلح تصادم نہیں چاہتا طاقت آخری حل ہے۔