امریکی کانگریس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستانی انتخابی قوانین کی متعدد غلط فہمیاں نظر آئیں۔ پاکستان کا رد عمل کانگریس کمیٹی کے اجلاس میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان کا شکیل افریدی کے معاملے میں موقف پرانا ہے۔ شکیل افریدی کو پاکستانی عدالت نے سزا دی۔ قیدیوں کے کسی بھی باہمی تبادلے پر میڈیا پر گفتگو نہیں کی جاتی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکہ کو جواب دیتے ہوئے کہا پاک ایران گیس پائپ لائن پر فیصلہ حکومت پاکستان کا اپنا ہوگا۔ گیس پائپ لائن پاکستان اپنے علاقے میں تعمیر کر رہا ہے۔ اس وقت پہلا نقطہ گیس پائپ لائن کی تعمیر ہے اور پاکستان اس کے لیے پرعزم ہے۔ پاکستان کی طرف سے ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد پاکستان کے مفاد میں ہے۔