اپنوں کا دل توڑ کے بابا کیوں آئے گھر چھوڑ کے بابا پیسہ پیسہ مانگ رہے ہو پیسے سے منہ موڑ کے بابا کیا ڈھونڈا تھا کیا پایا ہے اپنا آپ نچوڑ کے بابا کس سے رشتہ جوڑ رہے ہو سب سے رشتہ توڑ کے بابا جگ میں جن کے کارن آئے کیا پایا انہیں چھوڑ کے بابا دھاگا توڑ کے دیکھ لیا ہے دیکھو پھر اسے جوڑ کے بابا جس تنہائی کے ہو عاشق وہ نہ ملے منہ موڑ کے بابا یہ جگ ہے پتھر کی کلائی دیکھو اس کو مروڑ کے بابا