جنون عشق کو دیکھا ہے اور سمجھا ہے نہ کہہ سکوں گا کہ یہ آنکھ ہی کا دھوکا ہے ہر ایک بات پہ دیوانہ وار ہنستا ہے مجھے بتایا گیا ہے وہ شخص مجھ سا ہے محبتیں تو فقط اس خدا کی بخشش ہیں جسے وہ دے دے اسی کا نظام چلتا ہے بلندیوں پہ پہنچ کر نگاہ نیچی رکھ تبھی پتہ یہ چلے گا کہاں تو پہنچا ہے کبھی تھا ابن خدا جن کے واسطے زاہدؔ اب ان کی آنکھ میں بس دار ہی کا خاکہ ہے