حال تو حال زار ہے تا حال دل وہی بے قرار ہے تا حال بڑھتی ہے حال کی خرابی روز گرچہ کچھ روزگار ہے تا حال خستہ جانی نے ننگ خلق کیا پر اسے مجھ سے عار ہے تا حال حال مستی جوانی تھی سو گئی میرؔ اس کا خمار ہے تا حال حال فکر سخن میں کچھ نہ رہا شعر میرا شعار ہے تا حال آنکھیں بد حالی سے ٹھہرتیں نہیں شوق دیدار یار ہے تا حال غم سے حالانکہ خون دل سوکھا چشم تر اشک بار ہے تا حال