خالی پیٹ گرم پانی پینے سے جسم کی کارکردگی بڑھتی ہے۔ جسم میں انفیکشن کے خلاف لڑائی کرنے کی طاقت بڑھتی ہے اور جسم سے زہریلے مادوں کو نکالنے میں مدد ملتی ہے بالکل ایسے ہی جیسے رات کو آپ ایک برتن گندا کر کے رکھ دیں اور صبح اٹھ کے اس میں تھوڑا پانی ڈال دیں تو وہ تھوڑا صاف ستھرا ہو جائے گا اور اسی طرح ہمارے معدے کے اندر رات کا کھانا اور زہریلے مادوں کو جسم سے باہر نکالنے میں خالی پیٹ پانی کا ایک گلاس کافی مدد کر سکتا ہے۔
بہتر یہ ہے کہ آپ اس کے اندر کوئی نہ کوئی چیز ایڈ کر لیں جیسے کہ تھوڑی سی ہلدی، سونف، زیرہ ایڈ کر لیں اور یہ آپ کی طبی حالت پر منحصر ہے اگر کسی کو ہاضمے کا مسئلہ ہے تو وہ سونف ایڈ کر سکتا ہے یا اگر کسی کو سوزش کا مسئلہ ہے یا خواتین کو صحت کا کوئی مسئلہ ہے تو آپ ہلدی ایڈ کر سکتے ہیں۔