دور سے آنکھیں دکھاتی ہے نئی دنیا مجھے گلشن ہستی نظر آتا ہے اک صحرا مجھے عقل کی وادی میں ہوں گم کردۂ مقصود عشق ڈھونڈھتا ہوں اور نہیں ملتا کوئی رستا مجھے یہ بھی اک دھوکا تھا نیرنگ طلسم عقل کا اپنی ہستی پر بھی ہستی کا ہوا دھوکا مجھے شوق میرا طالب دیدار ہو جاتا اگر دیکھتا موسیٰؔ مجھے سینا مجھے جلوا مجھے شاعری کیا کفش بردار گرامی ہوں حفیظؔ بے کمالی کے سوا کوئی نہیں دعویٰ مجھے
حفیظ جالندھری