مؤناتھ بھنجن میں مشاعرہ ہورہا تھا۔ بشیربدر نظامت کررہے تھے۔ ’راحت اندوری‘ جن کا رنگ گہرا سانولا سلونا ہے، ان کی سرمستی کا دور تھا، مائیک پر آتے ہی بولے۔
’’حضرات! میں کل سے بہت خوش ہوں۔ دراصل اپنے رنگ کی وجہ سے شرمندہ شرمندہ رہتا تھا، لیکن بابو جگجیون رام نائب وزیر اعظم کی صدارت میں مشاعرہ پڑھنے کا موقع ملا۔ ان کے رنگ کو اگر آپ ذہن میں رکھیں تو میں خاصا قبول صورت آدمی ہوں۔ بابو جی کو دیکھنے کے بعد میں بہت خوش ہوں۔‘‘
بشیر بدر نے کہا کہ بابو جی بھی بہت خوش ہیں کہ ان کی قوم میں اتنا اچھا شاعر پیدا ہوگیا۔
بشیر بدر