امروہہ میں مشاعرہ بہت سکون سے چل رہا تھا۔ شاعر بھی مطمئن اور سننے والے بھی خوش کہ بیچ مجمع سے ایک بہت معقول شخصیت والے صاحب اٹھے اور کھڑے ہوکر عادل لکھنوی کی طرف اشارہ کرکے بولے۔
’’ڈاکٹر صاحب، وہ شاعر جن کی صورت تارا مسیح(جس جلاد نے وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی تھی)کے ہو بہو ہے، انہیں پڑھوا دیجئے۔‘‘
بشیر بدر نے اپنی مخصوص مسکراہٹ کے ساتھ عادل لکھنوی کو دعوت سخن دیتے ہوئے کہا۔
’’میں شاعری کے تارا مسیح سے درخواست کرتا ہوں کہ تشریف لائیں اور امروہہ کے ذوالفقار علی بھٹو کا کام تمام کردیں۔‘‘
بشیر بدر