جھریا (دھنباد) بہار میں جناب کنور مہندر سنگھ بیدی کی نظامت میں مشاعرہ ہورہا تھا۔ مرحوم ناظرخیامی نے اپنے مزاحیہ کلام اور اس سے بھی بہتر گفتگو سے مشاعرہ لوٹ لیا۔ اس کے بعد کنور صاحب خود کھڑے ہوئے اور فرمایا،
’’حضرات ناظرنے اپنے فن سے دلوں پر فتح پائی ہے ۔ آپ سب زندگی کی پریشانیوں کو بھول کر قہقہوں کی دنیا میں کھوگئے ہیں۔ ایسے میں کسی سنجیدہ شاعر کو بلانا اسے قربان کرنا ہوگا۔ اس لئے میں خود پڑھتاہوں اور اپنے آپ کو قربانی کے لئے پیش کرتا ہوں۔‘‘
اس پر بشیر بدر کنور صاحب سے بیجا مداخلت کی معافی چاہتے ہوئے بولے کہ ’’میں ایک شرعی مسئلہ یاد دلانے کے لئے حاضر ہوا ہوں۔ وہ یہ کہ اسلام میں عیب دار کی قربانی ممنوع ہے۔‘‘
بشیر بدر