Iztirab

Iztirab

لاکھ خورشید سر بام اگر ہیں تو رہیں ردیف

لاکھ خورشید سر بام اگر ہیں تو رہیں 
ہم کوئی موم نہیں ہیں کہ پگھل جائیں گے 
ہر گلی کوچے میں رسوا ہوئے جن کی خاطر 
کیا خبر تھی کہ وہی لوگ بدل جائیں گے 
ان کے پیچھے نہ چلو ان کی تمنا نہ کرو 
سائے پھر سائے ہیں کچھ دیر میں ڈھل جائیں گے 
قافلے نیندوں کے آئے ہیں انہیں ٹھہرا لو 
ورنہ یہ دور بہت دور نکل جائیں گے

شہریار

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *