Skip to content
مجھ کو بیگانہ کر گئے مرے دن
مجھ سے ہو کر گزر گئے مرے دن
اب نہ کوئی دن مرے گھر جائے گا
جانئے کس کے گھر گئے مرے دن
اب نہیں ہیں مرے کوئی دن رات
کہ مجھ ہی کو بسر گئے مرے دن
ساری راتیں گئیں مری بے حال
مرے دن بے اثر گئے مرے دن
خوشا اب انتظار ہے نہ امید
یار یاراں سدھر گئے اب دن
اب میں بس رہ گیا ہوں راتوں میں
مر گئے جونؔ مر گئے مرے دن