چلو ایک کام کرتے ہیں ایسے بات کرتے ہیں کہ خاموش رہیں نہ تم کچھ بولو نہ میں کچھ بولوں نہ سنو تم کچھ نہ سنوں میں کچھ بس دیکھیں ایک دوسرے کی آنکھوں میں جب کہ سامنے نہ میں ہوں نہ تم مگر اس گفتگو کے بیچ میں اگر کہیں سے تم آ جاؤ تو اس مداخلت پہ مجھے کوئی اعتراض نہیں