ناکامیٔ عشق یا کامیابی دونوں کا حاصل خانہ خرابی آنکھیں سیہ مست چہرہ کتابی بادہ شبانہ جام آفتابی دنیا و دیں سے بیگانہ ہو جا دیوانہ ہو جا بن جا شرابی ان کا بہانہ برجستہ گوئی میرا تبسم حاضر جوابی دیں دار کر کہ کافر بنا دے یہ پردہ داری یہ بے حجابی ہیں تخت دل پر سرکار ورنہ تختہ الٹ دیں ہم انقلابی
حفیظ جالندھری