نسبت رہے تم سے سدا حضرت نظام الدین جی مانگوں میں کیا اس کے سوا حضرت نظام الدین جی آنکھوں پہ یوں چھائے ہو تم ہر جا نظر آئے ہو تم کیسا جنوں مجھ کو ہوا حضرت نظام الدین جی ہاتھوں سے تم نے جو کیا روشن وفا کا اک دیا آندھی کی زد میں وہ جلا حضرت نظام الدین جی لیتے تھے اللہ نام جو جپتے تھے دل میں رام جو تم نے کیا سب کا بھلا حضرت نظام الدین جی خسروؔ کی آنکھوں سے کبھی دیکھے اگر تم کو کوئی احوال ہوگا اس کا کیا حضرت نظام الدین جی
شہریار