جس کی آواز کانوں میں صبح صبح چڑیوں کی طرح چہکتی تھی
جس کی موجودگی سے فضاؤں میں خوشبو سی مہکتی تھی
وہ میری پہلی محبت تھی
جس کی آنکھیں دیکھ متأثر ہو جاتے تھے ہرن
نقاب سے جس کا چہرہ ایسے جھلکتا تھا جیسے سورج کی پہلی کرن
جس کا مسکرانا تھا کہ جیسے وادیوں میں سحر کا آنا
کسی پھول کی طرح جس پہ تتلیاں منڈرایا کرتی تھیں
وہ چاند سے آئی تھی شاید رات میں ستاروں سے باتیں کیا کرتی تھی
جو دن کا پہلا پیغام بھی تھی اور رات کا آخری سلام بھی
صبح با خیر سے لے کر شب بخیر تک جو میرا تکیہ کلام تھی
وہ میری پہلی محبت تھی
خاموشی میں چھپائے جذبات جو سمجھ لیتی تھی
بن ظاہر کئے تمام احساسات جو پرکھ لیتی تھی
میرے لئے جو ہر کہانی ہر ایک قصے میں تھی
ہر ایک شاعری ہر ایک غزل کے حصے میں تھی
جو ہر نظم میں تھی اور ہر موسیقی میں بھی
دل دار بھی تھی جو اور دنیا دار بھی
شان و شوکت کی اس دنیا میں مجھ غریب کی چاہت کی طلب گار تھی
وہ میری پہلی محبت تھی
جو ماضی تھی مگر میرا مستقبل نہ بن پائی
میرے ساتھ ہر حال میں راضی تھی مگر زندگی میں شامل نہ ہو پائی
پیار کی راہ میں جو میری ہم سفر تھی
جس کے جانے کے بعد میری زندگی صفر تھی
کچھ رشتے خون کے ہوتے ہیں اور کچھ دل کے
مگر روح کا رشتہ صرف جس شخص سے تھا
وہ میری پہلی محبت تھی
میرے تخیل میں جو اک تصویر بن کے رہ گئی
جو دل میں میرے بس کے تقدیر میں کسی اور کی ہو گئی
جو ہم راز بھی تھی اور میری زندگی کا سب سے بڑا راز بھی
جس کے جانے کے مدتوں بعد بھی اس کے واپس آنے کی ایک آس تھی
وہ میری پہلی محبت تھی
وہ میری پہلی محبت تھی
عامر ریاض