چہرے پہ داغ اور چھائیاں ہونے کی بہت ساری وجوہات ہیں۔مگر سب سے خاص وجوہات میں سے ایک وجہ یہ ہے کہ خواتین کے حمل کے دوران ہارمونز کم زیادہ ہوتے ہیں اس لیے اس کو پریگننسی ماسک بھی کہتے ہیں مگر یہی وجہ نہیں کہ صرف پریگننسی کے دوران ہی آپ کو چھائیاں ہوں گی۔
اگر آپ دھوپ میں زیادہ رہتے ہیں اور آپ کی ڈائٹ میں وٹامن سی اور آئرن نہیں ہے۔ اور بہت سارے لوگ خود اپنی مرضی سے ڈاکٹرز سے پوچھے بغیر بہت ساری کریمیں اپنے چہرے پہ لگا لیتے ہیں اس وجہ سے چہرے پر چھائیاں یا داغ بن جاتے ہیں۔
چھائیوں کا علاج کیا ہے؟
اِس کا بہترین علاج یہ ہے کے جب بھی آپ کو چھائیاں ہوں ایک تو آپ اپنی ڈائٹ کا بہت خیال رکھیں اور پانی بہت سارا پینا ہے۔ جب بھی آپ باہر جایا کریں تو کوشش کیا کریں کہ کیپ پہنا کریں یا خواتین ہیں تو دوپٹہ آگے کر لیں تاکہ دھوپ سے محفوظ رہیں۔
خود کو فریش رکھیں ڈائٹ کا بہت زیادہ خیال رکھیں اور خاص طور پر فاسٹ فوڈ سے دور رہیں، نیند پوری کریں، اور سکون سے رہیں۔