نینی تال کلب میں مشاعرہ ہورہاتھا اور نظامت کررہے تھے جناب کنور مہندر سنگھ بیدی سحر۔ مشاعرے کے اختتام پر جب بشیر بدر اور وسیم بریلوی پڑھنے کے لئے باقی رہ گئے تو انہوں نے اپنی محبت کا اظہار کیا، ’’یہ میری دونوں آنکھیں ہیں۔ میں کس کو پہلے بلاؤں اور کس کو بعد میں۔ بشیربدر خود ہی اٹھ کر مائیک کے پاس آگئے اور بولے، ’’مجھے بے حد افسوس ہے کہ عالی جناب کنور صاحب اب ایک آنکھ سے محروم ہورہے ہیں۔‘‘