آدمی کو کتنا جینا چاہئے دو برس دو سو برس یا چند سال بات اگر جینے کی ہے وہ بھی خالی ہاتھ خالی دل خوابوں کے بغیر تو ہزاروں سال کا جینا ہو کہ لمحوں میں مرنا ایک سا ہاں اگر ہاتھوں میں تارے دل میں امیدیں ہیں اور آنکھوں میں خواب تو پھر اک پل کا بھی جینا ہے امر ایک دن صدیوں برابر ایک اک لمحے کی اپنی زندگی ہے اور ہر اک لمحے میں پوشیدہ ایسی ان گنت دنیائیں جن میں سانس لینے والے پاگل جانتے ہیں سانس کی قیمت ہے کیا زندگی کرنا کسے کہتے ہیں اور مرنا ہے کیا جرم کیا ہے چیخ اور انکار کے معنی ہیں کیا