اس کی چاہت کی چاندنی ہوگی خوبصورت سی زندگی ہوگی ایک لڑکی بہت سے پھول لیے دل کی دہلیز پر کھڑی ہوگی چاہے جتنے چراغ گل کر دو ایک گھر میں تو روشنی ہوگی نیند تیرے گی میری آنکھوں کو جب بھی خوابوں سے دوستی ہوگی ہم بہت دور تھے مگر تم نے دل کی آواز تو سنی ہوگی سوچتا ہوں کہ وہ کہاں ہوگا کس کے آنگن میں چاندنی ہوگی