اشک چکیدہ رنگ پریدہ ہر طرح ہوں میں از خود رمیدہ گو یاد مجھ کو کرتے ہیں خوباں لیکن بسان درد کشیدہ ہے رشتۂ جاں فرط کشش سے مانند نبض دست بریدہ ٹوٹا ہے افسوس موے خم زلف ہے شانہ یکسر دست گزیدہ خال سیاہ رنگیں رخاں سے ہے داغ لالہ در خوں طپیدہ جوش جنوں سے جوں کسوت گل سرتا بہ پا ہوں جیب دریدہ یارو اسدؔ کا نام و نشاں کیا بیدل فقیر آفت رسیدہ