پاکستان کے سارے شہرو زندہ رہو پایندہ رہو روشنیوں رنگوں کی لہرو زندہ رہو پایندہ رہو باطل سے تم کبھی نہ ڈرنا ظلم کبھی منظور نہ کرنا عظمت و ہیبت کی دیوارو زندہ رہو پایندہ رہو عکس پڑیں جس جگہ تمہارے چمکیں زمینیں ان کی ضیا سے میرے وطن کے چاند ستارو زندہ رہو پایندہ رہو موسم آئیں گزرتے جائیں تم پر رنگ برستے جائیں ارض خدا پہ مہکتے باغو زندہ رہو پایندہ رہو حق کی رضا ہے ساتھ تمہارے میری وفا ہے ساتھ تمہارے نئے اجالوں کے سر چشمو زندہ رہو پایندہ رہو