بہت دن ہوئے ہیں دنوں کی اداسی شبوں کی قیامت رفاقت کی وحشت جدائی کے صدمے مسرت کی خواہش سبھی ایک جیسے پرانے سے منظر ان آنکھوں کے در پر پرانی سی باتیں شکستہ لبوں پر وہی رسم داری وہ چائے کی پیالی وہی قہقہے ہیں دلوں کی تہوں میں وہی تیرگی ہے وہ خالی سا کمرہ وہی بے حسی ہے وہی رات دن ہیں وہی زندگی ہے بہت دن ہوئے ہیں کوئی غم نہیں ہے