کیا تم سپنوں کی مایا ہو یا اس جیون کی چھایا ہو یوں ہی جال میں مت الجھاؤ ہمیں تم کون ہو یہ تو بتاؤ ہمیں دھرتی پر پھیلا جنگل ہو آکاش کا چنچل بادل ہو یہ پہیلی آج بجھاؤ حسیں تم کون ہو یہ تو بتاؤ ہمیں کیا پہلے کبھی سنجوگ ہوا یا آج ہی دل کو روگ ہوا بولو بھی نہ اب ترساؤ ہمیں تم کون ہو یہ تو بتاؤ ہمیں کبھی آپ ہی آگ لگاتی ہو کبھی آپ ہی اس کو بجھاتی ہو کیسی ریت ہے آؤ سجھاؤ ہمیں تم کون ہو یہ تو بتاؤ ہمیں