آؤ تم ہی کرو مسیحائی اب بہلتی نہیں ہے تنہائی تم گئے تھے تو ساتھ لے جاتے اب یہ کس کام کی ہے بینائی ہم کہ تھے لذت حیات میں گم جاں سے اک موج تشنگی آئی ہم سفر خوش نہ ہو محبت سے جانے ہم کس کے ہوں تمنائی کوئی دیوانہ کہتا جاتا تھا زندگی یہ نہیں مرے بھائی کیسے پاؤ مجھے جو تم دیکھو سطح ساحل سے میری گہرائی اول عشق میں خبر بھی نہ تھی عزتیں بخشتی ہے رسوائی جن میں ہم کھیل کر جوان ہوئے وہی گلیاں ہوئیں تماشائی