Iztirab

Iztirab

آج خوں ہو کے ٹپک پڑنے کے نزدیک ہے دل

آج خوں ہو کے ٹپک پڑنے کے نزدیک ہے دل 
نوک نشتر ہو تو ہاں قابل تحریک ہے دل 
اے فلک تجھ کو قسم ہے مری اس کو نہ بجھا 
کہ غریبوں کو چراغ شب تاریک ہے دل 
ورم داغ کئی سامنے رکھ کر اس کے 
عشق بولا                یہ اٹھا لے تری تملیک ہے دل
مجھ کو حیرت ہے کہ کی عمر بسر اس نے کہاں 
اس جہالت پہ تو نے ترک نہ تاجیک ہے دل 
کمر یار کے مذکور کو جانے دے میاں 
تو قدم اس میں نہ رکھ راہ یہ باریک ہے دل 
جامۂ داغ کو ملبوس کر اپنا دن رات 
کیونکہ یہ جامہ ترے قد پہ نپٹ ٹھیک ہے دل 
مصحفیؔ اک تو میں ہوں دست خوش دیدۂ شوخ 
تس پہ دن رات مرے درپئے تضحیک ہے دل 

غلام ہمدانی مصحفی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *