Iztirab

Iztirab

آم نامہ

نامہ نہ کوئی یار کا پیغام بھیجئے 
اِس فصل میں جُو بھیجئے بس آم بھیجئے 
ایسا ضرور ہو کے انہیں رکھ کہ کھا سکوں 
پختہ اگرچہ بیس تُو دس خام بھیجئے 
معلوم ہی ہے ، آپ کو بندے کا ایڈریس 
سیدھے الہ آباد میرے نام بھیجئے 
ایسا نہ ہو کے آپ یہ لکھیں جواب میں 
.تعمیل ہوگی پہلے مگر دام بھیجئے 

اکبر الہ آبادی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *