اس لئے تو بجھا نہیں ہوں میں بجھنے والا دیا نہیں ہوں میں جو بھی ہے سب مرا مقدر ہے زندگی سے خفا نہیں ہوں میں میری تعظیم کیوں کرے دنیا آدمی ہوں خدا نہیں ہوں میں آندھیوں سانس چل رہی ہے ابھی جل رہا ہوں بجھا نہیں ہوں میں بس ذرا تلخیاں مزاج میں ہیں دوستو سر پھرا نہیں ہوں میں لوگ جتنا برا بتاتے ہیں یار اتنا برا نہیں ہوں میں مسترد کر دے جس کو یہ دنیا وہ غلط فیصلہ نہیں ہوں میں مجھ کو اپنی تلاش ہے عالمؔ خود سے اب تک ملا نہیں ہوں میں