Iztirab

Iztirab

اس کہ کوچے کی طرف تھا شب جُو دنگا آگ کا

اس کہ کوچے کی طرف تھا شب جُو دنگا آگ کا 
آہ سے کس کی پڑا تھا واں پتنگا آگ کا 
جنگ ہے کس آتشیں خو سے جُو رہتا ہے مدام 
تیغ عریاں کی طرح ہر شعلہ ننگا آگ کا 
توشے دانُوں میں بھرے رہتے ہیں ان کہ کارتوس 
اس لیے خطرہ رکھے ہے ہر تلنگا آگ کا 
تہہ سے اس کی سرخ ہو کر کب نہ نکلی مُوج برق 
کب شفق نے خوں میں پیراہن نہ رنگا آگ کا 
شمع کہ شعلے پہ موقوف اس کا جل جانا نہیں 
.مصحفیؔ جس جا ہو عاشِق ہے پتنگا آگ کا 

مصحفی غلام ہمدانی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *