Iztirab

Iztirab

اقبال کی روح کو تکلیف

کسی جلسہ میں سردار جعفری اقبال کی شاعری پر گفتگو کررہے تھے ۔ ادھر ادھر کی باتوں کے بعد جب سردار نے یہ انکشاف کیا کہ اقبال بنیادی طور پر اشتراکی نقطۂ نظر کے شاعر تھے تو مجمع میں سے کوئی ’’مرد مومن‘‘ چیختے ہوئے بولا، ’’جعفری صاحب! آپ یہ کیا کفر فرمارہے ہیں۔ شاعر مشرق اور اشتراکیت لاحول و لا قوۃ۔ آپ اپنی اس خرافات سے اقبال کی روح کو تکلیف پہنچا رہے ہیں۔
جلسے کی پہلی صفوں سے مجاز پھلجھڑی کی طرح چھٹتے ہوئے بولے، ’’حضرت! تکلیف تو آپ کی اپنی روح کو پہنچ رہی ہے جسے آپ غلطی سے اقبال کی روح سمجھ رہے ہیں۔

اسرار الحق مجاز

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *