Iztirab

Iztirab

اِک بار جُو کھو جائے وُہ وقت نہیں ملتا

اِک بار جُو کھو جائے وُہ وقت نہیں ملتا 
جُو پھول بکھر جائے وُہ مرجھا کہ نہیں کھلتا 
جُو وقت ملا ہم کو اللہ کی امانت ہے 
اِک خواب کا چہرا ہے تعبیر کی صورت ہے 
گر حکم نہ ہو اس کا پتا بھی نہیں ہلتا 
اِک بار جُو کھو جائے وُہ وقت نہیں ملتا 
موقعے کا بس اِک ٹانکا تو ٹانکے بچاتا ہے 
ادھڑے ہوئے دامن کو پھٹنے سے بچاتا ہے 
تاخیر جُو ہو جائے پھر یُوں ہی نہیں سلتا 
اِک بار جُو کھو جائے وُہ وقت نہیں ملتا 
توقیر کرو اس کی جُو لمحہ میسر ہے 
جُو وقت پہ ہو جائے بس کام وُہ بہتر ہے 
ہاتھوں سے پھسل جائے جُو بخت نہیں ملتا 
.اِک بار جو کھو جائے وُہ وقت نہیں ملتا

امجد اسلام امجد

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *