Iztirab

Iztirab

اپنی ہستی کا اگر وصف نمایاں ہو جائے

اپنی ہستی کا اگر وصف نمایاں ہو جائے 
آدمی کثرت انوار سے حیراں ہو جائے 
تم جو چاہو تو مرے درد کا درماں ہو جائے 
ورنہ مشکل ہے کہ مشکل مری آساں ہو جائے 
او نمک پاش تجھے اپنی ملاحت کی قسم 
بات تو جب ہے کہ ہر زخم نمکداں ہو جائے 
دینے والے تجھے دینا ہے تو اتنا دیدے 
.کہ مجھے شکوہ کوتاہی داماں ہو جائے

بیدم شاہ وارثی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *