Iztirab

Iztirab

اگر ہے منظور یہ کے ہووے ہمارے سینے کا داغ ٹھنڈا

اگر ہے منظور یہ کے ہووے ہمارے سینے کا داغ ٹھنڈا 
تُو آ لپٹئے گلے سے اے جاں جھمک سے کر جھپ چراغ ٹھنڈا 
ہم اُور تم جاں اب اس قدر تُو محبتوں میں ہیں ایک تن من 
لگایا تم نے جبیں پہ صندل ہوا ہمارا دماغ ٹھنڈا 
لبوں سے لگتے ہی ہو گئی تھی تمام سردی دِل و جگر میں 
دیا تھا ساقی نے رات ہم کو کچھ ایسے مے کا ایاغ ٹھنڈا 
درخت بھیگے ہیں کل کہ مینہ سے چمن چمن میں بھرا ہے پانی 
جُو سیر کیجے تُو آج صاحب عجب طرح کا ہے باغ ٹھنڈا 
وہی ہے کامل نظیرؔ اِس جا وہی ہے روشن دِل اے عزیزو 
.ہوا سے دنیا کی جس کہ دِل کا نہ ہووے ہرگز چراغ ٹھنڈا 

نظیر اکبر آبادی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *