Iztirab

Iztirab

ایک سچی اماں کی کہانی

مرے بچے یہ کہتے ہیں 
تم آتی ہو تو گھر میں رونقیں خوشبوئیں آتی ہیں 
یہ جنت جو ملی ہے سب انہیں قدموں کی برکت ہے 
ہمارے واسطے رکھنا تمہارا اک سعادت ہے

بڑی مشکل سے میں دامن چھڑا کر لوٹ آئی ہوں 
وہ آنسو اور وہ غمگین چہرے یاد آتے ہیں 
ابھی مت جاؤ رک جاؤ یہ جملے ستاتے ہیں 

میں یہ ساری کہانی آنے والوں کو سناتی ہوں 
مرے لہجے سے لپٹا جھوٹ سب پہچان جاتے ہیں 
بہت تہذیب والے لوگ ہیں سب مان جاتے ہیں 

زہرا نگاہ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *