Iztirab

Iztirab

ایک لڑکی

ذرا اِس خود اپنے ہی 
جذبوں سے مجبور لڑکی کو دیکھو 
جُو اِک شاخ گل کی طرح 
ان گنت چاہتوں کہ جھکولوں کی زد میں 
اُڑی جا رہی ہے ، یہ لڑکی 
جو اپنے ہی پھول ایسے کپڑوں سے شرماتی 
آنچل سمیٹے نگاہیں جھکائے چلی جا رہی ہے 
جب اپنے حسیں گھر کی دہلیز پر جا رکے گی 
تُو مُکھ موڑ کر مسکرائے گی جیسے 
ابھی اس نے اِک گھات میں بیٹھے 
دل کو پسند آنے والے 
.شکاری کو دھوکا دیا ہے

منیر نیازی 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *