Iztirab

Iztirab

ایک منظر

کچا سا اک مکاں کہیں آبادیوں سے دور 
چھوٹا سا ایک حجرہ فراز مکان پر 
سبزے سے جھانکتی ہوئی کھپریل والی چھت 
دیوار چوب پر کوئی موسم کی سبز بیل 
اتری ہوئی پہاڑ پہ برسات کی وہ رات 
کمرے میں لالٹین کی ہلکی سی روشنی 
وادی میں گھومتا ہوا بارش کا جل ترنگ 
.سانسوں میں گونجتا ہوا اک ان کہی کا بھید

پروین شاکر

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *