Iztirab

Iztirab

بتوں پر مر مٹے دھوکہ دیا ساری خدائی کو

بتوں پر مر مٹے دھوکہ دیا ساری خدائی کو 
جناب شیخ ہم سمجھے تمہاری پارسائی کو 
زمانہ پھر گیا پھر جائے پر تو تو ہمارا ہو 
تیری خاطر سے اے بت ہم نے چھوڑا ہے خدائی کو 
میری مشکل میں آڑے آئیے آسان کر دیجئے 
ذرا میں بھی تو دیکھوں آپ کی مشکل کشائی کو 
خدا نے دل دیا تھا صدقہ کرنے کو حسینوں پر 
جبیں پیدا ہوئی تھی ان کے در پر جبہہ سائی کو 
بجائے تاج ظل وارثی سر پر ہے اے بیدمؔ 
.شہنشاہی سمجھتا ہوں میں اس در کی گدائی کو

بیدم شاہ وارثی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *