Iztirab

Iztirab

بیٹھے تُو پاس ہیں پر آنکھ اٹھا سکتے نہیں

بیٹھے تُو پاس ہیں پر آنکھ اٹھا سکتے نہیں 
جی لگا ہے پہ ابھی ہاتھ لگا سکتے نہیں 
دور سے دیکھ وُہ لب کاٹتے ہیں اپنے ہونٹھ 
ہے ابھی پاس ادب ہونٹھ ہلا سکتے نہیں 
تکتے ہیں اس قد و رخسار کو حسرت سے اور آہ 
بھینچ کر خوب سا چھاتی سے لگا سکتے نہیں 
دِل تُو ان پاؤں پہ لوٹے ہے میرا وقت خرام 
شب کو دزدی سے بھی پر ان کو دبا سکتے نہیں 
چور سے رات کھڑے رہتے ہیں اِس در سے لگے 
پر جُو مطلوب ہے وُہ جنس چرا سکتے نہیں 
ریجھتے ان کی اداؤں پہ ہیں کیا کیا لیکن 
مارے اندیشے کہ گردن بھی ہلا سکتے نہیں 
دیکھ رہتے ہیں وُہ آئینۂ زانو اس کا 
پر کسی شکل سے زانو کو بھڑا سکتے نہیں 
قاعدے کیا ہمیں معلوم نہیں الفت کہ
بے کم و کاست مگر ان کو پڑھا سکتے نہیں 
چپکے تک رہتے ہیں رنگ اس کا بھبوکا سا ہم 
آہ پر دِل کی لگی اپنی بجھا سکتے نہیں 
کیا غضب ہے کے وہی بولے تُو بولے از خود 
ہم انہیں کیوں کے بلاویں کے بلا سکتے نہیں 
گرچہ ہم خانہ ہیں جرأتؔ پہ ہمارے ایسے 
.بخت سوئے کے کہیں ساتھ سلا سکتے نہیں 

جرأت قلندر بخش

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *