Iztirab

Iztirab

تصور باندھتے ہیں اس کا جب وحشت کہ مارے ہم

تصور باندھتے ہیں اس کا جب وحشت کہ مارے ہم 
تُو پھر کرتے ہیں آپ ہی آپ کیا کیا کچھ اشارے ہم 
کہے ہے یُوں دِل مضطر سے اس بن جان غم دیدہ 
چلو تم رفتہ رفتہ آتے ہیں پیچھے تمہارے ہم 
کئی بار اس نے دیکھا آج چشم قہر سے ہم کو 
سزا وار عقوبت تُو ہوئے اے بخت بارے ہم 
نہ مانی دل نے اپنی اُور نہ ہم نے بات ناصح کی 
ہمیں کہہ کہہ کہ ہارا وُہ اسے کہہ کہ ہارے ہم 
وُہ جب آئینہ دیکھے ہے تُو کیا کیا مسکراتا ہے 
سمجھ کر یہ کے یعنی ہیں قیامت پیارے پیارے ہم 
ملا لطف سخن کیا خاک ہم کو اس کی محفل میں 
کے چپ بیٹھے رہے جوں نقش دیوار اِک کنارے ہم 
ہوئے ہیں چاہنے والے تمہارے سیکڑوں پیدا 
یہ سچ ہے جی کے کس گنتی میں ہیں یاں اب بچارے ہم 
کسی مہوش کے غم نے کر دیا نا طاقت ایسا ہی 
کے چھٹتے دیکھتے ہیں اکثر آنکھوں آگے تارے ہم 
اٹھا کر آنکھ تُو تم دیکھ لو یاں کوئی دیکھے ہے 
ذرا قربان ہونے دو ہمیں صدقے تمہارے ہم 
کریں کیا آہ اُور کس سے کہیں ہم اپنی بے چینی 
کہیں چین اب تیرے ہاتھوں نہیں پاتے ہیں پیارے ہم 
قرار اِک جا نظر آتا نہیں ہے بے قراری میں 
گُل بازی کی صورت پھرتے ہیں بس مارے مارے ہم 
ہمیں کیا خطرۂ جاں ہے کے ہم ہیں نام کو جرأتؔ 
.نہ ہوں پھر کیوں کے میدان مُحبت میں اتارے ہم 

جرأت قلندر بخش

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *