تم کو بھلا رہی تھی کہ تم یاد آ گئے میں زہر کھا رہی تھی کہ تم یاد آ گئے کل میری ایک پیاری سہیلی کتاب میں اک خط چھپا رہی تھی کہ تم یاد آ گئے اس وقت رات رانی مرے سونے صحن میں خوشبو لٹا رہی تھی کہ تم یاد آ گئے ایمان جانئے کہ اسے کفر جانئے میں سر جھکا رہی تھی کہ تم یاد آ گئے کل شام چھت پہ میر تقی میرؔ کی غزل میں گنگنا رہی تھی کہ تم یاد آ گئے انجمؔ تمہارا شہر جدھر ہے اسی طرف اک ریل جا رہی تھی کہ تم یاد آ گئے