Iztirab

Iztirab

جان ہم تُجھ پہ دیا کرتے ہیں

جان ہم تُجھ پہ دیا کرتے ہیں 
نام ترا ہی لیا کرتے ہیں 
چاک کرنے کہ لیے اے ناصح 
ہم گریبان سیا کرتے ہیں 
ساغر چشم سے ہم بادہ پرست 
مئے دیدار پیا کرتے ہیں 
زندگی زندہ دلِی کا ہے نام 
مردہ دِل خاک جیا کرتے ہیں 
سنگ اسود بھی ہے بھاری پتھر 
لوگ جُو چوم لیا کرتے ہیں 
کل نہ دے گا کوئی مٹی بھی انہیں 
آج زر جُو کے دیا کرتے ہیں 
دفن محبوب جہاں ہیں ناسخؔ 
.قبریں ہم چوم لیا کرتے ہیں 

امام بخش ناسخ 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *