Iztirab

Iztirab

جب کے بے پردہ تُو ہوا ہوگا

جب کے بے پردہ تُو ہوا ہوگا 
ماہ پردے سے تک رہا ہوگا 
کچھ ہے سرخی سی آج پلکوں پر 
قطرۂ خوں کوئی بہا ہوگا 
مرے نامے سے خوں ٹپکتا تھا 
دیکھ کر اس نے کیا کہا ہوگا 
گھورتا ہے مُجھے وُہ دِل کی میرے 
میری نظروں سے پا گیا ہوگا 
یہی رہتا ہے اب تُو دھیان مُجھے 
واں سے قاصد میرا چلا ہوگا 
جس گھڑی تُجھ کو کنج خلوت میں 
پا کے تنہا وُہ آ گیا ہوگا 
مصحفیؔ اس گھڑی میں حیراں ہوں 
.تُجھ سے کیوں کر رہا گیا ہوگا 

مصحفی غلام ہمدانی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *