Iztirab

Iztirab

جُو پری بھی رُوبرو ہو تُو پری کو میں نہ دیکھوں

جُو پری بھی رُوبرو ہو تُو پری کو میں نہ دیکھوں 
میری آنکھیں بند کر دُو کے کسی کو میں نہ دیکھوں 
دِل گرم خون الفت میرے بر میں رکھ دیا ہے 
سوئے گُل تُو ملتفت ہوں جُو کلی کو میں نہ دیکھوں 
میرا دِل لگا ہے جس سے میرا جی گیا ہے جس پر 
میری کیوں کے زندگی ہو جُو اسی کو میں نہ دیکھوں 
میری تُجھ سے زندگی ہے تُو میرا جگر ہے جی ہے 
کسے دیکھ کر جیوں پھر جُو تُجھی کو میں نہ دیکھوں 
میری کیوں کے ہو تسلی تُو ہی مصحفیؔ بتا پھر 
دِل شب بھی اس صنم کی جُو گلی کو میں نہ دیکھوں

غلام ہمدانی مصحفی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *