Iztirab

Iztirab

جہنم کی زبان

جن دنوں جوش ملیح آبادی ماہنامہ’’آج کل‘‘ کے مدیر اعلی تھے، ان کے دفتر میں اکثر شاعروں ادیبوں اور مداحوں کی بھیڑ لگی رہتی تھی۔ ایک مرتبہ پنڈت ہری چندا اختر عرش ملسیانی، بسمل سعیدی ٹونکی، جگن ناتھ آزاد اور مانی جائسی جوش صاحب کے پاس بیٹھے تھے۔ ادھر ادھر کی باتیں ہورہی تھیں کہ پنڈت جی نے بیدی صاحب کو پنجابی زبان میں مخاطب کیا۔ جوش صاحب نے فوراً ٹوک کر کہا کہ پنڈت جی یہ تو جہنم کی زبان ہے۔ بیدی صاحب نے فوراً گزارش کی کہ جوش صاحب آپ ابھی سے یہ زبان سیکھنا شروع کر دیں تاکہ آپ کو آخری جائے قیام میں تکلیف نہ ہو۔

کنور مہیندر سنگھ بیدی سحر

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *