Iztirab

Iztirab

جیون پتھ پر

جیون پتھ پر
چل چل کر جب تھک تھک جاتے
تم یاد آتے
چاہت اس کی چاہت اس کی
ہر ہر پل اک نئی خوشی سی
ہنس ہنس کر جب کچھ نہیں پاتے
تم یاد آتے
اس کو پا لوں اس کو پا لوں
تارے چھو لوں چاند کو جا لوں
گر کر پر جب اٹھ نہیں پاتے
تم یاد آتے
اس سے کھیلوں اس سے کھیلوں
اس کو لے کر اس کو لے لوں
پا کر بھی جب کچھ نہیں پاتے
تم یاد آتے
مسعود حسین خان

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *