Iztirab

Iztirab

حیدر کی آنکھوں کے تارے غوث محمد یوسف شاہ

حیدر کی آنکھوں کے تارے غوث محمد یوسف شاہ 
زہرا کے پیاروں کے پیارے غوث محمد یوسف شاہ 
تاج الدین کے راج دلارے غوث محمد یوسف شاہ 
راج ہمارے تاج ہمارے غوث محمد یوسف شاہ 
بانکی بانکی چتون والے ترچھی ترچھی نظروں والے 
بھولے بھالے پیارے پیارے غوث محمد یوسف شاہ 
عشق سمندر دل ہے کشتی حسن یوسف کشتی باں 
جس کو چاہے پار اتارے غوث محمد یوسف شاہ 
بابا کی صورت میں دریا اپنی صورت میں ہیں کشتی 
میری صورت میں ہیں کنارے غوث محمد یوسف شاہ 
خلوت خلوت محفل محفل وحدت وحدت کثرت کثرت 
سب میں شامل سب سے نیارے غوث محمد یوسف شاہ 
جذب و سلوک کے دونوں دریا آپ کی دو آنکھوں میں ڈوبے 
ہیں ان دو آنکھوں کے مارے غوث محمد یوسف شاہ 
آ اے زاہد دونوں مل کر بانٹیں دونوں عالم کو 
سب کچھ تیرا صرف ہمارے غوث محمد یوسف شاہ 
سلسلۂ ارباب وفا کے وہ سرتاج ذہینؔ ہوئے 
جن کی زلفیں آپ سنوارے غوث محمد یوسف شاہ 

ذہین شاہ تاجی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *