Iztirab

Iztirab

خالد کا قلم اور ضمیر کی اردو

لاہور ایئر پورٹ پر روا نگی سے قبل سید ضمیر جعفری صاحب نے ایک دوست کا ایڈریس نوٹ کرنے کے لئے اپنی جیبیں ٹٹولیں مگر قلم ان کے پاس نہیں تھا۔ پاس کھڑے عبدالعزیز خالد صاحب نے جعفری صاحب کی ضرورت کو بھانپتے ہوئے اپنا قلم پیش کیا۔ جعفری صاحب نے نوٹ بک کھولی مگر قلم نہ چلا۔ دو ایک بار چھڑک کر بھی دیکھا، لیکن قلم نے کام نہ کیا۔ پاس کھڑے ایک دوست نے پوچھا
کیوں، اس میں روشنائی نہیں ہے کیا؟
اس پر جعفری صاحب نے شرارت آمیز مسکراہٹ کے ساتھ عبدالعزیز خالد کی طرف دیکھتے ہوئے کہا
نہیں، روشنائی تو ہے لیکن شاید یہ آسان اردو نہیں لکھتا۔
عبدالعزیز خالد صاحب خاصی مشکل زبان استعمال کرتے تھے۔

سید ضمیر جعفری

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *