Iztirab

Iztirab

خواب سراب

اب جُو سوچیں بھی تُو خوف آتا ہے 
کس قدر خواب تھے جُو خواب رہے 
کس قدر نقش تھے جُو نقش سر آب رہے 
کس قدر لوگ تھے جُو 
دِل کی دہلیز پہ دستک کی طرح رہتے تھے اُور نایاب رہے 
کس قدر رنگ تھے جُو 
بند گلیوں کہ خم و پیچ میں چکراتے رہے 
اپنے ہونے کی تب و تاب میں لہراتے رہے 
پر کبھی آپ سے باہر نہ ہوئے 
پھول کہ ہاتھ میں ظاہر نہ ہوئے 
دل کہ گرداب میں ٹوٹے ہوئے پتوں کی طرح ہمہ تن رقص رہے 
خوں بے نام ستاروں کی طرح عکس در عکس رہے 
کیسے آدرش تھے جن کے سائے 
سنسناتے ہوئے تیروں کی طرح چلتے تھے 
ہست اور نیست کہ مابین عجب رشتہ تھا 
روح کی آگ بھڑکتی تُو بدن جلتے تھے 
وُہ شب و روز تھے کیا 
جب کسی خواہش بیدار کی طغیانی میں 
وقت کی قید سے لمحات نکل جاتے تھے 
خوں میں جب بھی سلگتا تھا ارادہ کوئی 
آہنی طوق تمازت سے پگھل جاتے تھے 
2
آنکھ کہ دشت میں اب لاکھ الاؤ دیکھیں 
روح کی برف پگھلتی ہی نہیں 
اب وُہ آدرش کبھی 
وقت کی ریت سے جھانکیں بھی تُو یُوں جھانکتے ہیں 
جس طرح ٹوٹتا تارا کوئی 
ایک لمحے کہ لئے کوند کہ چھپ جاتا ہے 
کس قدر خواب تھے جُو خواب رہے 
.اب جُو سوچیں بھی تُو خوف آتا ہے 

امجد اسلام امجد

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *