داتا کے غلاموں کو اب عید منانے دو سرکار نے آنا ہے محفل کو سجانے دو یہ نور نبی کا ہے داتا ہے زمانے کا اس در پہ عقیدت سے اب سر کو جھکانے دو بغداد سے غوث آئے اجمیر سے خواجہ بھی داتا کے غلاموں کو اب رقص میں آنے دو مستوں کو مبارک ہو پر کیف گھڑی آئی بھر جائیں گے پیمانے نظریں تو اٹھانے دو یہ وقت ہے رحمت کا وہ سامنے بیٹھے ہیں داتا کی گذر گاہ میں پلکوں کو بچھانے دو یہ خاص عنایت ہے واصفؔ میرے داتا کی صحرا یہ حقیقت کا نصرتؔ کو سنانے دو