Iztirab

Iztirab

دعا

اے سنسار بنانے والے
سورج کو چمکانے والے
خاک سے پھول اگانے والے
دریاؤں کو بہانے والے
میرے خالق میرے آقا
ہنستا ہنستا چاند نکالا
ٹھنڈی ٹھنڈی کرنوں والا
کرتا ہے راتوں کو اجالا
تو نے بخشا اس کو اجالا
میرے خالق میرے آقا
ماں کی محبت باپ کا سایہ
میں نے تیرے کرم سے پایا
بھائی بہن کا پیار دکھایا
کیسا اچھا رشتہ بنایا
میرے خالق میرے آقا
اچھا لڑکا مجھ کو بنانا
سیدھے رستے مجھ کو چلانا
جس نے کہا ہے تیرا مانا
سب نے اس کو اچھا جانا
میرے خالق میرے آقا
تجھ کو پوجوں تجھ کو جانوں
حکم ترا خوش ہو کر مانوں
عقل وہ دے تجھ کو پہچانوں
گمراہی کی خاک نہ چھانوں
میرے خالق میرے آقا

تلوک چند محروم

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *